HomeAuthorsContact

سپریم کورٹ نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ بحال کردیا ۔

By Arif Mustafa
Published in Star News
February 14, 2022
1 min read
سپریم کورٹ نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ بحال کردیا ۔

اسلام آباد - سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے 25 جنوری کو دیئے گئے اس حکم کو معطل کردیا ہے جس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) ایکٹ 2020 کی کئی دفعات کو غیر آئینی قرار دیا گیا تھا۔. مذکورہ میگا پروجیکٹ پہ کام کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے اور اس حکمنامے سے کثیر سرمایہ کاری خطرے کی زد میں آگئی تھی- لاہیور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو پنجاب حکومت نےسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا کیونکہ اس حوالے سےگذشتہ ہفتے جاری کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں ، وزیر اعظم عمران خان نے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور یہ وضاحت پیش کی تھی کہ یہ منصوبہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیام کے بارے میں نہیں ہے ، بلکہ اسلام آباد کے ماڈل پر کسی نئے پلان کے تحت شہر بنانے کے بارے میں ہے۔.

حالیہ حکم میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بینچ نے روڈا اور دیگر منسلکہ ایجنسیوں کو اس امر کا بھی پابند کردیا ہے کہ وہ اپنے کاموں کو منصوبے کے لئے صرف باضابطہ طور پہ ادائیگی کرکے حاصل کی گئی منظور شدہ اراضی تک ہی محدود رکھیں


Tags

© 2022, All Rights Reserved.

Quick Links

Advertise with usAboutContact Us

Legal Stuff

Social Media