HomeAuthorsContact

دنیا میں ہوتی تبدیلیاں اور تعمیرات شعبہ

By Ahmad Bin Abdul Wahab
Published in Star News
May 30, 2022
2 min read
دنیا میں ہوتی تبدیلیاں اور تعمیرات شعبہ

دنیا کی معیشت بہت تیزی سے ترقی کررہی تھی کہ اچانک کرونا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ماسک اور سماجی فاصلوں سے شروع ہونے والا سلسلہ لاک ڈاوٗن پر آگیا۔ کئی ممالک تیزی سے بند ہونے لگے اور ایسے میں جیسے معیشت کو اچانک بریک لگ گیا۔ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ بھی دنیا کے ساتھ رک چکی تھی۔ اسکے بعد جیسے جیسے وقت گزرا، حالات بہتری کی جانب آںے لگے تو معیشت نے پھر سر اٹھانا شروع کیا۔ مگر اب دنیا یکسر بدل چکی تھی۔

جیسے جیسے دنیا بدلنے لگی، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ بھی تبدیل ہونا شروع ہوچکی تھی۔ 

کرونا کے لاک ڈاوٗن میں گھروں پر رک کر خالی جگہوں (free spaces) کو استعمال کرنے کے نئے رجحانات آئے۔ لوگوں نے ان جگہوں کو آفسز، اور دیگر معمولات زندگی کے لئے استعمال کیا بلکہ اب یہ ایک نیا معمول بن چکا ہے۔ اب لوگوں نے پراپرٹی میں خالی جگہوں کو خاص اہمیت دینا شروع کردی ہے۔ 

اس کے ساتھ ہی سرسبز علاقوں اور ماحول دوست جگہیں بھی لوگوں کو اپنی طرف تیزی سے مائل کررہی ہیں۔ یہ شاید موسمیاتی تبدیلی کا اثر ہے کہ اب لوگ ایسی جگہوں کو پسند کرتے ہیں جہاں سرسبز و شاداب ماحول میسر ہے۔


Tags

CoronaCorona virusreal estate after corona virus real estate market after corona viruscovid-19
© 2022, All Rights Reserved.

Quick Links

Advertise with usAboutContact Us

Legal Stuff

Social Media